ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاٹھی چارج پر پرینکا گاندھی کا یوپی حکومت پر سیاسی حملہ، امیدواروں سے کہا،میں لڑائی میں آپ کے ساتھ ہوں

لاٹھی چارج پر پرینکا گاندھی کا یوپی حکومت پر سیاسی حملہ، امیدواروں سے کہا،میں لڑائی میں آپ کے ساتھ ہوں

Sun, 05 Dec 2021 22:50:25    S.O. News Service

لکھنؤ،5؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا) مہنگائی اوربے روزگاری حکومت کے لیے بڑامسئلہ بن رہی ہے۔کئی جگہوں سے اب اس پرآوازاٹھ رہی ہے۔اس کاجواب سرکارکے پاس نہیں ہے کہ اب نہ ہوگی مہنگائی کی مار،اوردوکروڑروزگارکاوعدہ کرنے والی سرکارمیں ہرچیزکیوں مہنگی ہوگئی ہے۔دوکروڑروزگارکیاملتے ،بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔لاک ڈائون کے بعدلاکھوں لوگ بے روزگارہوئے ہیں یاآمدنی کم ہوئی ہے۔یوپی میں ٹیٹ کے پیپرہونے سے پہلے ہی پیپرلیک ہوجاتے ہیں جس کے بعدامیدواروں کاغصہ بہت زیادہ ہے۔ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پولیس نے اساتذہ کی بھرتی کے لیے احتجاج کرنے والے طلبہ پرمبینہ طورپر لاٹھی چارج کیا۔ شام کے وقت جب یہ طلباء مظاہرے اور کینڈل مارچ کر رہے تھے تو پولیس نے دوڑ کر ان کی پٹائی کی۔ اب اس پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اتر پردیش کے نوجوان ہاتھوں میں موم بتیاں لے کر آواز بلند کر رہے تھے کہ ’روزگار دو‘، لیکن یوگی جی کی حکومت، جس کا مترادف بن گیا ہے اندھیرا، نے ان نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ نوجوان دوستوں پر چاہے کتنی ہی لاٹھیاں استعمال کر لیں، حق روزگار کی لڑائی کے شعلے کو بجھنے نہیں دیتے۔ میں اس جنگ میں ان کے ساتھ ہوں۔ لکھنؤ میں ٹیچر کی نوکری کے خواہشمند نوجوان 1090 چوراہے پر کینڈل مارچ نکال رہے تھے۔ اس کے بعدپولیس آئی اور نوجوانوں کو لاٹھیوں سے بھگا دیاگیا۔امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ 69 ہزار اساتذہ کو بحال کیا جائے۔ اس کے علاوہ 22 ہزار مزید سیٹیں شامل کی جائیں۔


Share: